Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ملاقات کی اور پی ایس ایل فور میں لاہور میں شیڈول میچز پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہ کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ ٹیم نے وطن عزیز کا نام روشن کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پی سی بی جامع پلان مرتب کرے اور حکومت پنجاب ممکنہ سہولتیں دے گی۔ احسان مانی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پی سی بی ہیڈکوارٹر کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر چلیں گے۔
#Pakistan