Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گال ٹیسٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے کامیاب ترین لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ گال ہی میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ کے لیے جب وہ گراؤنڈ میں اترے تو انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ رنگنا ہیراتھ کو اس گراؤنڈ پر سو وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف ایک شکار کی ضرورت تھی اور انھوں نے جو روٹ کو بولڈ کر کے یہ اعزاز حاصل کر لیا۔
رنگنا ہیراتھ ایک گراؤنڈ پر سو وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے باؤلر بنے ہیں۔ ان سے پہلے سری لنکا کے ہی مرلی دھرن گال، کینڈی اور سنہالے اسپورٹس کلب میں سو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے لارڈز کے میدان پر یہ اعزاز حاصل کیا۔ رنگنا ہیراتھ اس ٹیسٹ میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔