Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر غلام حسین بودی کو کرپشن اور میچ فکسنگ میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ پریٹوریا کمرشل کرائم کورٹ نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر غلام بودی پر کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزامات ثابت کر دیئے ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کرپشن اور میچ فکسنگ کی وجہ سے غلام بودی کو 2016 میں بیس سال کے لئے کرکٹ کھیلنے سے معطل کیا تھا۔
غلام بودی نے اپنی سزا تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بیس سال کی سزا سنائی جا چکی ہے اور کرمنل کیس میں پندرہ سال کی سزا زیادتی ہو گی۔ بھارت میں پیدا ہونے والے 39 سالہ غلام حسین بودی نے 2007 میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا۔ وہ اگلی سماعت کے لیے 28 جنوری 2019 کو کورٹ میں پیش ہوں گے۔
#South Africa