Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان کو متنازع بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین محسن حسن خان سے ناخوش ہیں جن کے بیانات پی سی بی کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے محسن خان کو متنازعہ بیانات دینے سے منع کرتے ہوئے انھیں کرکٹ کے معاملات پر فوکس کرنے کا کہا ہے۔
محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنتے ہی بیان دیا تھا کہ سرفراز احمد سے ٹیسٹ کی کپتانی واپس لے لینی چاہیے تاکہ ان پر سے دباؤ کم کیا جا سکے۔
گزشتہ روز مصباح الحق نے سرفراز احمد کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ سرفراز احمد کو کپتان رہنا چاہیے۔
#Pakistan