Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے دلچسپ سروے کرایا جس میں صارفین سے پوچھا گیا کہ اگلے سال ہونے والا عالمی کپ کون جیتے گا؟ چونکہ یہ ورلڈکپ انگلینڈ میں منعقد ہو رہا ہے اس لئے حسب توقع زیادہ تر جواب بھی انگلینڈ کے حق میں آئے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 41 فیصد ووٹ انگلش ٹیم کے حصے میں آئے جس کے بعد دوسرا نمبر پاکستان کا ہے جس کے بارے میں 25.37 فیصد کا خیال ہے کہ گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم ہی 2019 کا عالمی کپ اٹھائے گی۔
اسکے بعد بھارت 21 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا صرف تین فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ سو میں سے تین فیصد ووٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے جیسے خود آسٹریلوی شہری بھی سابق عالمی چمپئن کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے اسے 2019 کا فاتح بنتا نہیں دیکھ رہے۔ اسکے بعد جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔