Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کل تک پاکستان اور بھارت کو آنکھیں دکھانے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے سامنے اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہو گئے۔ زمبابوے نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 151 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی کھلاڑی میچ کے چوتھے روز ہی اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر پویلین لوٹ آئے۔
بنگلا دیش کی اس شکست پر سابق انگلش کھلاڑی اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے این پونٹ نے ٹویٹر پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم گراونڈ پر زمبابوے جیسی ٹیم سے ٹیسٹ میچ ہارنا بلاشبہ بنگلہ دیش کرکٹ کے لئے تباہی جیسا ہے اور اب بہت سارے لوگوں کو بہت سارے سوالوں کے جواب دینا ہونگے۔