Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حال ہی میں کیوی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی میں زیر کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ساری توجہ اب ون ڈے ٹیم کو بہتر بنانے اور کامیابی کے راستے پر گامزن کرنے پر ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ عالمی کپ 2019 سے پہلے پاکستان کے پاس 18 ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع ہے اور وہ ان میں سے ہر میچ کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کو وننگ سائیڈ میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب ہی یہ چاہتے ہیں کہ جیت کے تسلسل کو آگے بڑھایا جائے۔ دونوں ٹیمیں اس سیریز سے پہلے مجموعی طور پر 103 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 53 میں کامیابی جبکہ 47 میں شکست کھائی ہے۔