Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لگتا ہے جیسے کرکٹ کا کھیل آسٹریلیوں سے روٹھ گیا ہے۔ ابھی ایک ماہ ہی گزرا ہو گا کہ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں آسٹریلیا کو چاروں شانے چِت کیا اور اب پاکستان سپر لیگ کی معروف ترین کرکٹ ٹیم لاہور قلندرز بھی سابق عالمی چیمپئنز کے دیس میں مقامی کرکٹرز کی درگت بنا رہی ہے۔ ٹی ٹوینٹی کوئین سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی قلندرز ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی ٹیم نے ایک میچ میں سڈنی سکسرز اکیڈمی کو 9 رنز سے ہرا دیا۔
اس میچ کی خاص بات فرزان راجہ کی آل راؤنڈ پرفارمنس تھی جنھوں نے نہ صرف 24 قیمتی رنز بنائے بلکہ صرف 19 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا یوں قلندرز کی ٹیم 116 رنز جیسا کم اسکور بنا کر بھی میدان سے فاتح لوٹی۔
حالانکہ ایک موقع ایسا بھی آیا جب قلندرز کے 5 کھلاڑی صرف 52 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن فرزان نے شہزاد علی کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے جس نے ٹیم کو کسی حد تک فتح کی راہ پر گامزن کیا۔
#Lahore Qalandars