Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 9 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں میلے کا سا سماں رہے گا جس کی کوریج کے لئے آئی سی سی نے 179 ممالک کے لئے نشریاتی حقوق کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا میں نشریاتی حقوق کی بات کی جائے تو کرکٹ کی سب سے مقبول ویب سائٹ کرِک اِن جِف تمام میچز کی ہر گیند آپ تک پہنچائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی فاتح میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہونگی۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ میں ڈی آر ایس سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا۔