Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کا پہلا ایڈیشن 5 سے 21 اکتوبر تک شارجہ میں کھیلا گیا جس میں 5 ٹیموں نے شرکت کی۔ بلخ لیجنڈز، پکتیا پینتھرز، کابل ضوانن، ننگرہار لیپرڈز اور قندھار نائٹس نے ٹرافی جیتنے کے لیے پورا زور لگایا لیکن بلخ لیجنڈز کی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی جس نے فائنل معرکے میں کابل ضوانن کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اے پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 386 چھکے لگے۔ کرس گیل اور محمد شہزاد نے سب سے زیادہ 27، 27 چھکے لگائے۔ حضرت اللہ اور اصغر افغان نے 21، 21 چھکے مارے۔ ویسٹ انڈیز نے ایون لیوائس 19، افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان نے 16 اور آل راؤنڈر محمد نبی 15 چھکے مارنے میں کامیاب ہوئے۔