Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اس وقت پاکستان کرکٹ میں نئے کرکٹ ستارے کی گونج ہے۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ 23 سالہ سعود شکیل ہیں جن کی بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سعود شکیل نے لسٹ اے کرکٹ کے ایک میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس کی ویڈیو پاکستان ٹیلی ویژن کے کوچ محمد وسیم نے ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے اور سوشل میڈیا صارفین سعود کی بھرپور تعریفیں کر رہے ہیں۔
بائیں سے بیٹنگ کرنے والے سعود شکیل ایک لمبے عرصے سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں اور وہ 2014 میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ پاکستان ٹیلی ویژن کی نمائندگی کر رہے ہیں اور مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نوجوان بیٹسمین کا لیجنڈری پاکستانی بیٹسمین سعید انور سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔
#Pakistan