Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ پہلے انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹویںٹی سیریز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے عماد وسیم کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ باؤلر تھے۔ شاداب خان نے پہلے ون ڈے میں بھی اپنی گیندوں سے کیویز کو چکرا کر رکھ دیا۔
روس ٹیلر اور ٹام لیتھم چوتھی وکٹ کی شراکت کو 130 تک لے کر پہنچ چکے تھے لیکن شاداب خان نے پہلے ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور ان کے بعد آنے والے ہینری نکولس کو بھی اگلی گیند پر چلتا کیا۔ وہ ہیٹ ٹرک تو نہ کر سکے لیکن انھوں نے ایک گیند کے بعد کولن ڈی گرانڈ ہوم کو بھی پویلین کا راستہ دکھا دیا۔
اس طرح انھوں نے ایک اوور میں بغیر کوئی رن دیئے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل وہ کیوی کپتان کین ولیم سن کی بھی اہم وکٹ حاصل کر چکے تھے۔ شاداب خان نے 10 اوورز میں 38 رنز دے کر 4 کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔