Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود آج کل نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 168 اور دوسری اننگز میں 100 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ دوسرے چار روزہ میچ میں بھی وہ پہلی اننگز میں 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود اپنی عمدہ کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ دکھائی دے رہے ہیں۔ پہلے انھیں ٹیسٹ ٹیم سے نکالا گیا اور پھر ایشیا کپ کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا لیکن کوئی میچ کھیلائے بغیر ڈراپ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو موبائل پر پیغامات بھیجے ہیں جس میں انھوں نے ان سے استفسار کیا ہے کہ انھیں کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے اور ان پیغامات کا ذکر ہیڈکوچ نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی کیا۔