Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت تو دے دی لیکن بورڈ کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام فرنچائزز نے باضابطہ طور پر پی سی بی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پت تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
تمام فرنچائزز نے موقف اختیار کیا ہے کہ کھلاڑی انجری کا شکار ہو کر پی ایس ایل فور کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہو سکتے ہیں اس لیے کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن 21 نومبر سے شروع ہو گا اور کرکٹ کا یہ میلہ 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔
#Pakistan