Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں زبردست باؤلنگ کارکردگی دکھانے والے شاہین شاہ آفریدی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھی چھائے رہے۔ میچ میں شکست کے باوجود ان کی باؤلنگ کو خوب سراہا گیا۔ ٹاس جیت کر کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی تو نوجوان فاسٹ باؤلر نے دونوں اوپننگ بیٹسمینوں کو 36 کے مجموعے پر پویلین واپس بھیج دیا۔
اننگز کے اختتامی اوورز میں کپتان نے ایک دفعہ پھر شاہین شاہ آفریدی کو گیند تھمائی تو انھوں نے مایوس نہیں کیا اور دو مزید کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے 8 اوورز کرائے جس میں انھوں نے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی 4 ون ڈے میچز میں 21.62 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔