Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فارمیٹ بدلتے ہی پاکستان ٹیم کی پرفارمنس بھی بدل گئی۔ ٹی ٹوینٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرنے والی قومی ٹیم پہلے ون ڈے میچ میں بھیگی بلی بنی نظر آئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا۔ کیویز کی جانب سے روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے بالترتیب 80 اور 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔
پاکستانی ٹیم بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اتری تو فخر زمان ایک بار پھر مشکلات کا شکار دکھائی دیئے اور وہ 1 رن پر بولڈ ہو گئے۔ ٹرینٹ بولٹ کی سوئنگ باؤلنگ کے سامنے بابر اعظم اور محمد حفیظ بھی ڈھیر ہو گئے جس کے ساتھ بولٹ ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے جن کا ساتھ عماد وسیم نے بخوبی نبھایا لیکن سرفراز کی محنت پر اس وقت پانی پھر گیا جب وہ گرانڈہوم کی گینڈ پر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد کیویز نے میچ باآسانی 47 رنز سے جیت لیا۔