Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کو اپنی تباہ کن باؤلنگ سے تہس نہس کر دیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے اپنے کرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک پاکستان کیخلاف کی۔ ان کی طوفانی باؤلنگ کے سامنے نہ فخر زمان ٹک پائے اور نہ ہی ان فارم بیٹسمین بابر اعظم اور محمد حفیظ۔ انھوں نے محض 8 رنز کے اسکور پر پاکستان کے تین بیٹسمینوں کو لگاتار پویلین روانہ کیا۔
ٹرینٹ بولٹ ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی بنے۔ اس سے قبل ڈینی موریسن اور شین بونڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا۔ ٹرینٹ بولٹ چوتھے ایسے باؤلر ہیں جنھوں نے ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی ہو۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں اب تک 8 باؤلرز نے ہیٹ ٹرک کی ہے۔