Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دبئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ سیریز جاری ہے اور آج سلیکشن کمیٹی یو اے ای کے لئے روانہ ہو گی جہاں کمیٹی پاکستان ٹیم کو جوائن کرے گی۔ کمیٹی ممبران ہیڈ کوچ مکی آتھر اور کپتان سرفراز احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ساتھ ہی سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز کے تیسرا اور آخری میچ میں میدان میں موجود ہو گی جس کے بعد ورلڈکپ کے لئے کھلاڑیوں کے پول کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ جنید خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔