Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی میدان میں کافی جارح انداز میں نظر آتے ہیں اور اب انٹرویو کے دوران بھی وہ اپنے فین پر بھی بھڑک اٹھے۔ انٹرویو کے ایک حصے میں ویرات کوہلی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فینز کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دے رہے تھے تو ایک فین نے انھیں کہا کے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور دوسرے ملکوں کے بلے بازوں کے اسٹائل کو زیادہ پسند کرتا ہوں جبکہ ویرات کوہلی اور دوسرے بھارتی کھلاڑیوں میں مجھے وہ بات نظر نہیں آتی۔
ویرات کوہلی یہ سنتے ہی طیش میں آ گئے اور انھوں نے غصہ میں جواب دیا کہ اگر آپ کو بھارتی کھلاڑی پسند نہیں تو آپ کو ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کوہلی نے کہا کہ اگر آپ کو دوسرے ملکوں کے کھلاڑی زیادہ پسند ہیں تو وہیں جا کر رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مجھے پسند کرے یا نہ کرے۔
#India