Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

زمبابوے سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر بنگلہ دیشی ٹیم کے قائم مقام کپتان محمود اللہ نے شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ قائم مقام کپتان محموداللہ نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ ہوم گراونڈ پر کھیلتے ہوئے بھی ہم شائقین کی امیدوں پر پورے نہیں اتر پائے۔
محموداللہ بیٹنگ سے ناخوش نظر آئے اور انھوں نے کہا کہ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم طویل فارمیٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے باؤلرز نے اس میچ میں کافی محنت کی مگر بیٹسمین ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔
محموداللہ نے مزید کہا کہ ون ڈے سیریز میں ہم اچھے ردھم میں تھے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 11 نومبر سے شروع ہو گا۔