Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سابق آسٹریلوی باؤلر جیف تھومسن نے ورلڈکپ کے لئے فیورٹ قرار دے دیا۔ اپنے دور کے تیزترین باؤلر جیف تھومسن نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی خراب کارکردگی کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دیکھا جائے تو یہ ٹیم ورلڈکپ میں حریف ٹیموں کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اور یہ ٹیم ورلڈکپ کے لئے فیورٹ ہے۔
جیف تھومسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہ ان کے لئے فائدہ مند بات ہے اگر ایک کھلاڑی بھی میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوتا ہے تو اپنی ٹیم کی فتح کا سبب بن سکتا ہے۔ ورلڈ کپ آئندہ سال انگلینڈ میں منعقد ہو گا جبکہ پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل ون ڈے سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔