Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ابوظہبی میں کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست تو دے دی لیکن ساتھ ساتھ سینئیر کھلاڑی محمد حفیظ کے لئے ایک او مشکل پیدا کر دی ہے۔ میچ کے 18 ویں اوور میں محمد حفیظ کی ایک گیند کے بعد کیوی بلے باز روس ٹیلر نے امپائرز کی جانب حفیظ کے ایکشن کو لے کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
روس ٹیلر کو محسوس ہوا جیسے باؤلنگ کے وقت حفیظ کے ہاتھ کا خم 15 ڈگری سے اوپر جا رہا ہے جو کھیل کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے۔ البتہ ایسے میں کپتان سرفراز احمد نے دوران میچ کیوی بیٹسمین کی حرکت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ امپائر سے احتجاج کیا۔
امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے روس ٹیلر کو یہ معاملہ فیصلہ کرنے والوں پر چھوڑ دینے کی تنبیہہ کی۔ قانون کے مطابق باؤلنگ ایکشن پر کارروائی کرنا میچ ریفری کی ذمہ داری ہے۔ محمد حفیظ ماضی میں بھی اپنے باؤلنگ ایکشن پر متعدد مرتبہ رپورٹ ہوچکے ہیں۔