Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایک دور تھا جب پاکستان کھیلوں میں اپنے قومی کھیل ہاکی کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کھیل کے اصول اور پاکستان میں اس کی حالت دونوں بدلتے چلے گئے۔ عالمی سطح پر اصول تو یقیناً مستحکم ہوئے لیکن ہمارے ملک میں یہ کھیل کارکردگی اور صنعت دونوں اعتبار سے تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ حال ہی میں ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے مدد کے لئے پی سی بی کا دروازہ کھٹکھایا ہے۔
انھوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے مالی تعاون کی درخواست کی ہے البتہ ذرائع کے مطابق فی الحال چیئرمین پی سی بی نے ہاکی فیڈریشن کی مالی مدد سے معذرت کر لی ہے لیکن یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے اپنے دیرینہ تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اس مسئلے کے حل کی سفارش کریں گے۔
#Pakistan