Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راس ٹیلر نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف 80 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 112 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انھوں نے 5 چوکے لگائے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ کے علاوہ وہ مجموعی طور پر ناکام ثابت ہوئے تھے اور پوری سیریز میں صرف 52 رنز ہی بنا سکے تھے۔ البتہ پاکستان کیخلاف ان کی کارکردگی کو دیکھیں تو ون ڈے کرکٹ میں راس ٹیلر نے 2011 کے بعد سے 99.12 کی اوسط سے 793 رنز بنائے ہیں۔
2011 میں پاکستان کے خلاف ورلڈکپ کے ایک میچ میں انھوں نے 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 131 رنز بنائے تھے جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس میچ میں اننگز کے آغاز پر ہی وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں ان کے دو کیچ چھوڑے جانے کے بعد روس ٹیلر نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کیوی ٹیم نے اننگز کے آخری چار اوورز میں ٹیلر کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت 92 رنز بنائے تھے۔