Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں جیسے جیسے ویمن کرکٹ مقبول ہو رہی ہے خواتین کرکٹ ایکسپرٹس کی رائے کو بھی اہمیت دی جانے لگی ہے۔ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی کرکٹ کے کھیل کو خوب سمجھتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے حسن علی کی حمایت میں پیغام لکھا۔
ایبا قریشی نے لکھا کہ حسن علی اس وقت بھی بلاشبہ بہترین دستیاب باؤلرز میں سے ایک ہیں، کارکردگی میں برا وقت آنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اس پر کام نہیں کر رہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے بلےبازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق ایک حقیقی ماہر کو اپنے بلے بازوں پر اعتماد ہونا چاہیے کہ کس طرح وہ ہدف کا تعاقب کر سکتے ہیں۔