Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لسٹ اے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم ناردرن ڈسٹرکٹ کے بیٹسمینوں نے ایک اوور میں 43 رنز بنا ڈالے۔ ہیملٹن میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ون ڈے میچ میں ناردرن ڈسٹرکٹ کے بریٹ ہیمپٹن اور جو کارٹر نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کے خلاف میچ میں باؤلر ویلیم لوڈک کی درگت بنا ڈالی۔
ویلیم لوڈک کے اوور میں 6 چھکے، ایک چوکا، ایک سنگل اور دو نو بالز ہوئیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 178 رنز جوڑے اور ناردرن ڈسٹرکٹ کو با آسانی کامیابی دلا دی۔ اس سے پہلے ڈومیسٹک ون ڈے میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز زمبابوے کے ایلٹن چیگمبورا کو حاصل تھا۔
#New Zealand