Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ رکھنے والے روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں روہت شرما نے 61 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 رنز کی اننگز کھیلی جو ٹی ٹوینٹی میں ان کی چوتھی سنچری تھی۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور روہت شرما ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں تین، تین سنچریاں بنا کر پہلے نمبر پر موجود تھے۔ ایرون فنچ، کرس گیل، مارٹن گپٹل، ایون لوئس، برینڈن میک کولم، گلین میکسویل اور لوکیش راہول نے دو، دو سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ روہت شرما 2,117 رنز بنا کر بھارت کیجانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔