Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ان دنوں فکسنگ کی تحقیقات کی زد میں ہے۔ پہلے سنتھ جے سوریا پر آئی سی سی نے فکسنگ کیس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا چارج لگایا۔ اس کے بعد سری لنکن باؤلنگ کوچ نوان زوئسا کو معطل کیا گیا اور اب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ آئس ویرا کوڈی کو ہی معطل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کو برطرف کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ آئس ویرا کوڈی کا سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2020 تک معاہدہ تھا مگر کرکٹ معاملات میں بار بار گڑ بڑ کی وجہ سے ان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا۔
آئس ویرا کوڈی کے کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا اس لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میں صرف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا نمائندہ موجود ہے۔
#Sri Lanka