Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اکتوبر 1999 میں شعیب ملک نے ڈیبیو کیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ کھلاڑی اگلے انیس سال تک پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو ان کے کیریئر کو 19 سال مکمل ہو گئے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 19 سال تک کھیلنے والے صرف چوتھے کھلاڑی ہیں۔
شعیب ملک سے پہلے سچن ٹنڈولکر نے 22 سال، جے سوریا نے 21 سال اور پاکستان کے جاوید میانداد نے 20 سال ون ڈے کرکٹ میں اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھائے۔ شعیب ملک اپنے اس تاریخی میچ کو یادگار نہ بنا سکے۔
وہ 30 رنز بنا کر کولن ڈی گرانڈہوم کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ 19 سال کے ون ڈے کیریئر میں شعیب ملک نے 273 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ اگلے سال ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔