Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن رینیگیڈز نے عثمان شنواری سے معاہدہ کر لیا۔ میلبرن رینیگیڈز کے مطابق دو کھلاڑیوں سے معاہدے کے بعد ایرون فنچ کی قیادت میں میلبرن رینیگیڈز کا اسکواڈ مکمل ہو گیا ہے۔ عثمان شنواری بگ بیش کے ابتدائی سات میچز میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔
عثمان شنواری کے بعد انگلینڈ کے ہیری گارنی ان کے متبادل کے طور پر بگ بیش لیگ میں شرکت کریں گے۔ عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ وہ بگ بیش لیگ میں سخت مقابلوں اور بہترین کرکٹ سے پہلے ہی متاثر ہیں اور اب اس لیگ میں اچھی پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔ 24 سالہ عثمان شنواری پاکستان کی جانب سے نو ون ڈے میں 13 اور تیرہ ٹی ٹوینٹی میں 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
#Big Bash League#Pakistan#Melbourne Renegades