Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی خامیاں بتاتے ہوئے مسلسل شکستوں کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین مکمل ناکام رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 10 سے 15 اوورز میں آدھی ٹیم آؤٹ ہو جاتی ہے تو باقی آنے والوں کے لئے میچ میں کچھ نہیں بچتا۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں فاسٹ باؤلرز کے ساتھ اٹیک کیا جس سے پاکستانی بیٹسمین سب سے زیادہ گھبراتے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ کے خلاف میچز جیتنے ہیں تو فاسٹ باؤلرز کو اچھا کھیلنا ہو گا اور اگر سیریز جیتنی ہے تو پاکستانی بیٹسمینوں کو بہت ذمہ داری سے کھیلنا ہو گا۔