Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کیریئر کی ابتداء میں ہی اپنی تباہ کن باؤلنگ سے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اپنی تیز رفتار اور بہترین سوئنگ باؤلنگ کی بدولت شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اب تک 4 ون ڈے میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انھوں نے 21.62 کی اوسط سے 8 وکٹیں اپنے نام کی ہیں جبکہ پانچ مرتبہ ان کی باؤلنگ پر پاکستانی فیلڈرز نے کیچز بھی ڈراپ کئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 7 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 18.45 کی اوسط سے 11 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ کیریئر کی ابتداء میں اس قسم کی بہترین کارکردگی سے یہ بات واضح ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا کا پاکستان ٹیم میں مستقبل بہت روشن ہے۔
#Pakistan