Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد عباس اب مختصر فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ محمد عباس نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے مجھے جس فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم میں اپنی شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں پوری طرح تیار ہوں۔
انھوں نے کہا یہ مینجمنٹ اور سلیکٹرز فیصلہ کریں گے کہ مجھے کس فارمیٹ میں کھیلنا چاہیے۔ اس کے علاوہ محمد عباس نے آئندہ ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی جانب سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ انھوں نے کہا کہ میری نظریں ورلڈکپ پر ہیں، میں اس کے لئے محنت بھی کر رہا ہوں اور اگر ٹیم کو میری ضرورت ہوئی تو میں ورلڈکپ کھیلوں گا۔
#Pakistan