Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں چار سالہ تاریخ نہ بدل سکی اور ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئی۔ گزشتہ چار سال میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 12 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں ایک مرتبہ بھی پاکستان فتح اپنے نام نہ کر سکا۔
سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو مسلسل بارہویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف 2014 میں فتح اپنے نام کی تھی جبکہ گزشتہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔