Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان گھٹنے کی انجری سے نجات نہیں پا سکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو آرام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ون ڈے سیریز کے بعد انھیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجا جا سکتا ہے۔
فخر زمان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی وجہ سے وہ کینگروز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی مقابلے میں بھی ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان نے بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔