Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین روس ٹیلر نے میدان میں ہاتھ کے اشارے سے نکتہ چینی کی تھی اور امپائر سے شکایت بھی کی۔ گراؤنڈر امپائرز کیجانب سے ان کے احتجاج کو مسترد کرنے کے بعد میچ ریفری نے بھی روس ٹیلر کی جانب شکایت کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
کیوی بلےباز روس ٹیلر نے پہلے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض تھا لیکن پھر کپتان سرفراز احمد بھی چپ نہ رہے اور امپائر کے پاس جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد امپائرز نے روس ٹیلر کا احتجاج مسترد کر دیا تھا۔
اس صورتحال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بھی میچ ریفری کو شکایت کی جس پر جواگل سری ناتھ نے روس ٹیلر کو میچ کے بعد طلب کیا اور انھیں ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی تلقین کی۔