Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹوڈ ایسٹل دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی اپنے وطن واپسی ناگزیر ہوگئی تھی لہذا انھیں پوری سیریز سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹوڈ ایسٹل ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ اب ان کی جگہ ول سومرولے کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اے کے خلاف متحدہ عرب امارات ٹور میں ٹوڈ ایسٹل نے 8 وکٹیں لی تھیں جبکہ کئی موقعوں پر اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔