Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کی ٹیم کے اہم رکن آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پشاور زلمی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا اور اب وہ پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ میں جائیں گے جہاں کوئی بھی ٹیم ان کا انتخاب کر سکے گی لیکن ایک بات یقینی ہے کہ پشاور زلمی انھیں پی ایس ایل فور کیلئے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کرے گی۔
محمد حفیظ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پشاور زلمی اور ٹیم مالک جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پشاور کی ٹیم کے ساتھ تین سال بہت اچھے گزرے اور فرنچائز کیساتھ ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔
انھوں نے اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کے پیار اور سپورٹ کا بہت شکریہ اور آپ لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔
#Peshawar Zalmi