Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے لئے ڈرافٹ کا انعقاد ہوا اور ڈومیسٹک کی 8 ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑی چن لئے۔ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی جس میں ٹیموں نے14، 14 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جس کے بعد 18، 18 رکنی ٹیمیں فائنل ہو گئیں۔ محمد عامر کو راولپنڈی کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
عماد وسیم اسلام آباد، کامران اکمل لاہور وائٹس، انور علی کراچی وائٹس، سعد نسیم لاہور بلیوز، عثمان شنواری فاٹا، محمد رضوان پشاور جبکہ ملتان کی ٹیم کی قیادت صہیب مقصود کریں گے۔
سلمان بٹ کو لاہور کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد آصف کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ 10 سے 25 دسمبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
#Pakistan