Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محسن خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین بننے کے بعد سے بیانات پر بیانات دے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان کو متنازعہ بیانات دینے سے روک دیا تھا۔ محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنتے ہی بیان دیا کہ سرفراز احمد سے ٹیسٹ کی کپتانی واپس لے لینی چاہیے تاکہ ان پر سے دباؤ کم کیا جا سکے۔
اپنے ایک انٹرویو میں محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور جن کو مجھ سے تکلیف ہے وہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ کبھی کیریئر میں ڈسپلن مسائل کا شکار نہیں ہوئے اور نہ ہی اب کسی کو جواب دے کر متنازعہ ہونا چاہتے ہیں۔
محسن خان نے مزید کہا کہ وہ صرف چیئرمین پی سی بی کو جوابدہ ہیں اور احسان مانی کو اب تک ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ چیئرمین پی سی بی، محسن خان کے بیانات سے خوش نہیں اور ان کو کام پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
#Pakistan