Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے تینوں کھلاڑیوں سے پابندی اٹھانے کے مطالبے پر بورڈ غور کر رہا ہے۔
آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کچھ روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں کی پابندی کو فوری طور پر ختم کر کے انھیں ٹیم میں شامل کیا جائے۔ یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ کے باعث سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک سال اور کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
#Australia