Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ملکی کرکٹ شائقین کو بھارت چھوڑنے کا طعنہ دینا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کچھ روز قبل ایک بھارتی کرکٹ شائقین نے ویرات کوہلی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ بھارتی کرکٹرز میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔ ویرات کوہلی نے اس بات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ کو بھارتی کھلاڑی پسند نہیں تو آپ ہمارا ملک چھوڑ دو۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویرات کوہلی کی ایک ٹویٹ کی تصویر پوسٹ کی جس میں انھوں نے اینگلک کربر کو آسٹریلین اوپن کا ویمن ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور ان کی توجہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا صارف نے کوہلی پر طنز کرتے ہوئے کہا یہ جان کر افسوس ہوا کہ وہ اب بھارت میں نہیں رہیں گے۔
#India