Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے 13 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بطور کپتان مایوس کن کارکردگی دکھانے والے ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے ایرون فنچ نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کے 19 میں میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کی ہے جس میں سے صرف 2 ٹی ٹوینٹی میچز میں فتح آسٹریلیا کے نام رہی جبکہ 17 میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
منتخب کردہ اسکواڈ میں ایلکس کیری، ایشٹن ایگر، نیتھن کولٹرنائل، کرس لین اور گلین میکسویل شامل ہیں۔ میک مکڈرموٹ، میتھیو شورٹ، بلی اسٹانلیک، مارکس اسٹونس، انڈریو ٹائی اور ایڈم زامپا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مچل مارش اور مچل سٹارک کو آرام دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا، جنوبی آفریقہ کے خلاف ایک اور بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گا۔