Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا میں پاکستانی قونصل جنرل نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ آسٹریلیا میں پاکستانی قونصل جنرل عبدالماجد نے خود کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کرکٹرز کیلئے امید کی کرن ہے اور اس پروگرام سے پاکستان کو مستقبل کے اسٹار کرکٹرز ملیں گے۔
اس موقع پر کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کرکٹرز کو مزید بھی ٹور کرانا چاہتے ہیں اور اس پروگرام سے آنے والے وقتوں میں ہر لیگ کو کرکٹرز ملیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کا پہلا اسپورٹس اسکول بھی بنائیں گے۔
اپنی گفتگو میں قونصل جنرل عبدالماجد نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانیوں کو متحد رکھنے میں کرکٹ کا اہم کردار ہے اور وہ لاہور قلندرز کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
#Lahore Qalandars