Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپپر لیگ کی صف اول کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ہر دلعزیز آل راؤنڈر محمد حفیظ کی فرنچائز کے لئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ پیغام انھوں نے ٹویٹر پر حفیظ کی جانب سے اس اعلان کے بعد دیا جس میں حفیظ نے پشاور زلمی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
محمد حفیظ نے ٹویٹر ہی پر پوسٹ کئے گئے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے ڈرافٹ میں دستیاب ہوں گے اور ایونٹ میں شرکت کرنے کے خواہشمند ہیں البتہ ان کی اور زلمی کی راہیں جدا ہیں۔ ان کے مطابق پشاور زلمی کے ساتھ 3 سال بہت شاندار رہے۔
محمد حفیظ نے پشاور زلمی کیجانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل کے 33 میچز میں 22.36 کی اوسط سے 671 رنز بنائے لیکن آئی سی سی کی جانب سے ایک سے زائد مرتبہ عائد پابندی کے باعث باؤلنگ میں وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور صرف 7 وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔
#Peshawar Zalmi