Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی آج کل کرکٹ کے بعد تعلیمی میدان میں بھی متحرک نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں انھوں نے کراچی میں دو فری اسکولوں کا افتتاح کیا۔ اقبال ڈے کے موقع پر اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تو یہ فیصلہ انھیں ایک آنکھ نہ بھایا۔
‏شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ علامہ اقبال کو بہترین خراج عقیدت ان کے نظریے کو آگے لے کر چلنے سے ہی ہو سکتا ہے اور ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تعلیم سے ہمکنار کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے اقبال کی یاد میں خصوصی تعلیمی سیشنز کا انعقاد کیا جائے اور میری نظر میں یہی بہترین طریقہ ہے۔ اقبال ڈے اور دیگر چھٹیوں پر پہلے بھی متعدد بار بحث ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت بوم بوم کی تجویز کو کتنا سنجیدگی سے لیتی ہے۔
#Pakistan