Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی جو میدان میں کافی جارحانہ انداز میں نظر آتے ہیں وہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران اپنے فین پر بھی بھڑک اٹھے۔ انٹرویو کے ایک حصے میں ویرات کوہلی فینز کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب دے رہے تھے وہیں ایک فین نے انھیں کہا کے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور دوسرے ملکوں کے بلے بازوں کے اسٹائل کو زیادہ پسند کرتا ہوں جبکہ ویرات کوہلی اور دوسرے بھارتی کھلاڑیوں میں مجھے وہ بات نظر نہیں آتی۔
ویرات کوہلی نے غصے میں جواب دیا کہ اگر آپ کو بھارتی کھلاڑی پسند نہیں تو آپکو ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اگر انھیں دوسرے ملکوں کے کھلاڑی زیادہ پسند ہیں تو وہیں جا کر رہیں۔ اس کے بعد ویرات کوہلی پر شدید تنقید ہوئی اور کہا گیا کہ اگر کوئی انگلش اور آسٹریلوی فین کوہلی کو پسند کرے تو کیا اسے بھارت میں رہنے کی اجازت دی جائے گی؟
اس تنقید کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ انھوں نے جو کچھ کہا اسے لائٹر موڈ میں لیا جائے اور ہولی کے تہوار کو انجوائے کیا جائے۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ان کے پاس آزادی اظہار رائے کا حق ہے لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ اپنے سب فینز سے پیار کرتے ہیں۔
#India