Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ان کے ساتھی کھلاڑی اور فینز حیران رہ گئے تھے۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈکپ کھیلے لیکن ان کی واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور پاکستان ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں ان کے بغیر بھی اچھی پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کر کے پرانی فارم پھر سے بحال کرنا چاہتے ہیں۔ فخر زمان کی ایشیا میں مشکلات پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں اور جلد فارم میں واپس آج ائیں گے۔ اظہر علی نے پہلے ون ڈے کی شکست پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں باؤنس بیک کرنے کی پوری صلاحیت ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری لمحات میں اچھا اسکور کیا جو جیت کا باعث بنا۔
#Pakistan