Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کی دنیا میں آئے روز ایسے اعدادوشمار سامنے آتے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ آج آپ کو ان دس عظیم باؤلرز یا آل راؤنڈرز کے نام بتائے جائیں گے جنہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران کبھی بھی "وائیڈ بال" نہیں کرائی۔ سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں سابق انگلش آل راؤنڈر این بوتھم کا، جنہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 102 ٹیسٹ اور 116 ون ڈے میچز کھیلے لیکن ایسا کبھی ممکن نہیں ہوا کہ ان کوئی گیند وکٹوں کے دائیں اور بائیں جانب لگی لکیروں سے باہر گئی ہو۔
اس فہرست میں دوسرا نام ہیں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا ہے۔ انھوں نے 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن "وائیڈ بال" نہیں کرائی۔ اس فہرست میں ایک اور اہم نام سابق آسٹریلوی باؤلر ڈینس لِلی کا ہے جنہوں نے 70 ٹیسٹ اور 63 ون ڈے میچوں میں اس مستقل مزاجی سے باؤلنگ کی کہ گیند کبھی بھی بیٹسمین کی پہنچ سے دور نہیں پھینکی۔
ان کے علاوہ اس فہرست میں فریڈ ٹرومین، بوب وِلز، گیری سوبرز، ڈیرک انڈرووڈ، کلیری گریمیٹ، لانس گبز اور رچرڈ ہیڈلے شامل ہیں۔
#Pakistan#Australia#England