Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملک میں خواتین کرکٹ کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے ویمن کرکٹ میں بھی زبردست ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔ قبائلی علاقے لنڈی کوتل سے تعلق سے رکھنے والی 17 سالہ جمائمہ آفریدی تعلیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں ہونے والی خواتین ٹی ٹوینٹی سپر لیگ میں فاٹا کی نمائندگی کی۔ اس ٹی ٹوینٹی لیگ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے شرکت کی۔
جمائمہ آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد نے ان کا نام وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے نام سے متاثر ہو کر رکھا تھا۔ جمائمہ کا کہنا تھا کہ وہ گھر بیٹھ کر روٹیاں نہیں پکانا چاہتیں بلکہ شاہد آفریدی جیسا بننا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے شاہد آفریدی کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور وہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔
جمائمہ آفریدی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہیں اور ان کے مطابق قبائلے علاقوں میں خواتین کے لیے بہت مشکلات ہیں لیکن ان کے والد کی مسلسل سپورٹ کی وجہ سے ان کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔
#Pakistan#Pakistan Women